سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

شینگن موٹرز نے اوشن ایکس 7 چار لاکھ روپے سستی کرنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 4 مئی 2024 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) مشہور کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔کمپنی کی طرف سے اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 82لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 79لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اوشن ایکس 7فیوچر سینسکی قیمت میں 4لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89لاکھ 49ہزار روپے تھی جو اس کمی کے بعد 85لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4مئی سے 15جون 2024 تک ہو گا۔واضح رہے کہ سیلز کم ہونے کی وجہ سے کیا کی طرف سے اپنی گاڑی سٹونک کی قیمت میں 24فیصد اور سوزوکی کی طرف سے سویفٹ کی قیمت میں 13فیصد کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں