لاہور: تیزاب کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک کے لئے ملتوی، مقدمے کے گواہان طلب

پیر 25 اکتوبر 2021 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مریم نامی لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کی واردات کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کے بیانات پر جرح کرنے کے لئے گواہان کو طلب کرلیا ہے اور آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے مقدمے کے دو ملزمان احمد اور شاہ نواز کے خلاف مریم نامی لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں