لاہور، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، میٹ دی فورس پروگرام کا چوتھا روز

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کاپولیس افسروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

اتوار 28 نومبر 2021 00:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد احسن یونس کاپولیس افسران واہلکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میٹ دی فورس پروگرام کے چوتھے روزبھی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںسب انسپکٹرز،اے ایس آئیز سمیت04 سو سے زائد اہلکارتقریب میں شریک ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہورکیپٹن(ر)مستنصر فیروزبھی اس موقع پر موجودتھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورس میں ہر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

جو اہلکار سمجھتا ہے کہ وہ جرائم کا تدارک کرسکتا ہے سامنے آئے۔احسن یونس نے کہا کہہمیں کارکردگی کے نام پر کوئی پرچہ نہیں دینا۔ تھانہ میں موجود اے ایس آئی، سب انسپکٹرز اپنی ٹاسکنگ خود کریں۔تمام جوان اپنے علاقے میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر فوکس کریں۔پولیس جوانوں کیلئے ہائی ٹی کابھی انتظام کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کو37 پولیس اہلکاروں نے ویلفیئر، رخصت سمیت دیگر مسائل بارے آگاہ کیا۔ انہوںنے اہلکاروں کی درخواستوں پر فوری احکامات صادر کئے۔احسن یونس نے مزید کہا کہ کوئی بھی آفیسر بلا جھجک میرے اور ایس ایس پی آپریشنز کے پاس آ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں