لاہور: 3 ماہ میں ڈینگی بخار سے 106 شہری جاں بحق ہوئے

پیر 29 نومبر 2021 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار مزید 2 زندگیاں نگل گیا جبکہ ڈینگی بخار کے مزید 60 نئے کیسز بھی سامنے آگئے محکمہ صحت پنجاب کے غیر مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ڈینگی بخار سے گزشتہ 3 ماہ میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 106ہوگئی ہے اسی طرح ڈینگی بخار میں مبتلا 589 مریض شہر کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں محکمہ صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردی شدت میں معمولی اضافے کے باعث ڈینگی بخار میں کمی واقعہ ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں