ضلعی انتظامیہ کا فضا میں آلودگی کا سبب بننے والے اور بغیر نقشہ جات کی منظوری کے پلانٹس کو گرانے کا سلسلہ جاری

پیر 6 دسمبر 2021 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کا فضا میں آلودگی کا سبب بننے والے اور بغیر نقشہ جات کی منظوری کے پلانٹس کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 18 پلانٹس میں سے 13 پلانٹس کو منہدم کروا دیا گیا ہے۔ مزید 02 پلانٹس کو مسمار کروا دیا گیا۔ سلیم پلانٹ کو گرایا گیا اور ذوالفقار پلانٹ کو گرایا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں پلانٹس بغیر نقشہ کی منظوری کے تھے۔

آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ کارروائیاں تحصیل شالیمار کے علاقے ٹرکی روڈ اور محمود بوٹی روڈ پر کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کی ہدایت پر تحصیل شالیمار کی ٹیموں نے کاروائیاں کیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ انسدادِ سموگ کی روک تھام اور ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں