ساس کو جلا کر قتل کرنے کے مجرم کی عمرقید کیخلاف اپیل کی سماعت

منگل 7 دسمبر 2021 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے طلاق کرانے کے شبہ میں ساس کو جلا کر قتل کرنے کے مجرم کی عمرقید کیخلاف اپیل کی سماعت میں مجرم مطلوب حسین کی عمرقیدبرقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس کیس میں کیوں نہ عمر قید کوسزائے موت میں تبدیل کردیا جائے مجرم کاپیٹرول لاکرساس کو جلانا ثابت ہے فیصلے میں ٹرائل عدالت نے سزائے موت کیوں نہیں دی جسٹس شہرام سرورچوہدری نے مجرم کی اپیل پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل دفاع نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ سے مجرم کے فنگر پرنٹ نہیں لئے گئے عدالت نے کہا کہ سگے بیٹوں نے اپنی ماں اور شویر نے اپنی بیوی کو جلتے ہوئے دیکھا اس سے بڑی گواہی کیا ہوسکتی ہے گواہان جلنے والی کو بچانے کی کوشش میں خود بھی زخمی ہوئے کیا یہ کافی نہیں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مطلوب حسین نشے اور سماجی برائیوں میں مبتلا تھا مقتولہ کی بیٹی پندرہ دن قبل خاوندسے طلاق لیکروالدین کے ہمراہ رہ رہی تھی ملزم کو شبہ تھا کہ اسکی بیوی نے اپنی ماں کیایمائ پرطلاق لی ٹرائل عدالت نے مجرم کو سزائ ثابت ہونے پرعمر قید کاحکم سنایا مجرم کیخلاف تھانہ صدربھکر میں قتل کا مقدمہ درج ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں