لاہور،اپوزیشن جماعتوں نے فنانس بل پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ، قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، ڈاکٹر نوشین حامد معراج

پیر 17 جنوری 2022 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ ن لیگی غیرت کے دوسروں کو درس دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،وہ اپنے دورحکومت میں آئی ایم ایف کے معاہدے کرتے رہے اور مہنگے قرضوں کے عوض ملکی اداروں کو گروی رکھوایا، انہوں نے کہاکہ حکومت نے فنانس بل کامیابی سے اپنی اتحادوں سے ملکر قومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظور کروایا ، اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی ، یہ صرف شور مچا سکتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی توفیق تک نہ ہوئی، اپوزیشن جماعتوں نے فنانس بل پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ، قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، غریبوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا، اپوزیشن جماعتیں آئی ایم ایف سے بھیگ مانگ کر اپنے اقتدار کو دوام بخشتی رہیںتب ان کی قومی غیر کہاں تھی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ معاشی دہشتگردی کرتی رہیں ، اپوزیشن احتجاجی سیاست سے توبہ کرے، عمران خان اپوزیشن کے اعصابوں پر سوا ہے ، رات کو بھی اپوزیشن جماعتوں کو ڈرونے خواب آتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں