ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

جمعرات 19 مئی 2022 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یکم مئی تا 18 مئی تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سراہا گیا-ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ شہر کی اہم اور بڑی مارکیٹس میں ریٹس کا جائزہ لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ پانچوں تحصیلوں کے ہر بازار میں دو دکانوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سبسڈی پر آٹا، چینی اور گھی فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول پر سخت کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی پر کسی قسم کو کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منافع خوروں کو کسی صورت نہ بخشا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں