لاہور،ایکسپوسنٹر میں تین روزہ ’’پاکستان کوٹنگ شو شروع

جمعرات 19 مئی 2022 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان کوٹنگ شو 2022 کا آغاز ہو گیا ہے اور نہ صرف کوٹنگ ،پینٹس اور کیمیکلز انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز بلکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک منداور ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر معظم رشید کے ہمراہ شو کا افتتاح کیا۔

یہ شو لاہور ایکسپو سینٹر میں 19 سے 21 مئی تک جاری رہے گا، جس میں جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ شو کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور معظم رشید کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں