ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار

اڑھائی ارب سے زائد کے چالانز کی رقم وصولی کیلئے ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:26

ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ،اڑھائی ارب سے زائد کے چالانز کی رقم وصولی کے لئے ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔حکام کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے شہر میں 22لاکھ سے زائد ای چالانز ابھی تک ادا نہیں کئے گئے۔اب اڑھائی ارب سے زائد کی چالانز کی رقم وصولی کے لئے ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ای چالانز نادہندگان کو خدمت مراکز سے ملنے والی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گے ، ای چالانز کی ادائیگی تک کریکٹر سرٹیفکیٹ،ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی ۔ حکام کے مطابق سیف سٹیز نے ای چالانز کی وصولی کے لئے ایکسائز کے ساتھ کوارڈنیشن جاری ہے، گاڑی ٹرانسفر کے وقت ای چالانز وصولی کے لئے سمری حکومت کو بھجوائی گئی ہے۔ایک ایک گاڑی مالک کے ذمہ درجنوں ای چالانز واجب الادا ہیں۔ڈیفالٹرز گاڑیوں کے خلاف ایکشن کے لئے سیف سٹیز کی کوارڈنیشن سے فیلڈ میں کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں