باغبانپورہ ڈویژن کے بعد لیسکو کی شاہ پورڈویژن میں بھی بجلی صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) باغبانپورہ ڈویژن کے بعد لیسکو کی شاہ پورڈویژن میں بھی بجلی صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایف آئی اے نے مذکورہ ڈویژن کے 20 افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم ان افسران اور اہلکاروں نے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے سنٹرل عدالت کے جج سے اپنی عبوری ضمانتیں کروا لیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے مذکورہ ڈویژں کے مختلف ایکسینز، ایس ڈی اوز سمیت میٹر ریڈرز اور دیگر ذمہ دار اہلکاروں کی درخواست عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کی 7مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور ملزمان کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے 2020 سے 2024کے درمیان 2ارب روپے کی اوور بلنگ کی جس سے بجلی صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں