محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے تمام دفاتر میں انسداد ڈینگی کی سرویلنیس کو یقینی بنانے کی احکامات جاری

محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو شاہراہوں کے اردگرد نالوں کی مناسب تعمیر کو یقینی بنا رہا ہے‘صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ

منگل 23 اپریل 2024 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی جانب سے محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے تمام دفاتر میں انسداد ڈینگی کی سرویلنیس کو یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے لاہور سیمت پنجاب بھر کے دفاتر کی چھتوں کو فوری طور پر چیک کیا جائے۔

کسی بھی دفتر کی چھت پر کباڑ نہ ہو۔ گاڑیوں کے خراب ٹائر نہ ہوں. بارشی پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو. صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو شاہراہوں کے اردگرد نالوں کی مناسب تعمیر کو یقینی بنا رہا ہی.نالوں کی تعمیر سے بارشی پانی شاہراہوں پر کھڑا نہ ہوگا.جس سے ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں