سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان

منگل 23 اپریل 2024 21:03

سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ان کی تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا ہے جس سے تقریر کا مطلب ہی بدل دیا گیا ہے۔فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے، اس غیر قانونی عمل پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں