ڈی جی ایل ڈی اے کا جوبلی ٹائون اور ایونیو ون کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 23 اپریل 2024 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے ایونیو ون سکیموں کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے جوبلی ٹائون اور ایونیو ون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ذیشان عثمانی نے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوبلی ٹائون کے مین انٹری گیٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے نے جوبلی ٹائون کے مین انٹری پوائنٹ پر لینئر پارک و بیوٹیفکیشن بارے پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔گرین بیلٹس، سٹریٹ لائٹس و مرمت بحالی کے کام باقاعدگی سے کیے جائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے ،جوبلی ٹائون اور ایونیو ون کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے کی اپنی سکیموں کو سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت اپ گریڈ کر رہے ہیں۔بعدازاں انہوں نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں