صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے 14 سالہ ذہنی اور جسمانی معذوری میں مبتلا علی حمزہ کووہیل چیئر فراہم کر دی

منگل 23 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے وژن ''ریاست ہوگی ماں کے جیسی'' پر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال دن رات عمل پیرا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نادار افراد کی فلاح و بہبود کا عزم رکھتے ہیں اسی لئے محکمہ کی جانب سے ضرورت مند افراد کی درخواست موصول ہونے پر فوری امداد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

باٹاپور کے قریبی گاوں کے رہائشی فخر عباس سوشل ویلفئیر کے دفتر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

14 سالہ ذہنی اور جسمانی معذوری میں مبتلا بیٹے علی حمزہ کے علاج معالجے میں مدد کے لئے اپیل کی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے فوری اپنے دفتر میں بلا لیا اور وزیراعلی کی ہدایت پر موقع پر ان کی دادرسی کی۔ علی حمزہ کے لئے آدھ گھنٹے کے نوٹس پر وہیل چیئر کا انتظام کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے اپنے ہاتھوں سے علی حمزہ کو وہیل چیئر پر بٹھایا۔ علی حمزہ کے بوڑھے اور نادار والد نے وزیر اعلی اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کیلئے دعائیں کیں۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو بیت المال کے ذریعے علی حمزہ کے علاج معالجے کا خرچ پورا کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں