کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز کا دورہ

تمام ہالز ، سرکاری انویجیلیٹرز اور کنٹرول روم سے امتحانات کی مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا

بدھ 24 اپریل 2024 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دیال سنگھ کالج اور اسلامیہ گریجوایٹ کالج کوپرروڈ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے امتحانی مرکز کے تمام ہالز ، سرکاری انویجیلیٹرز اور کنٹرول روم سے امتحانات کی مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سیز،اے ڈی سی جیز،اے ڈی سی آرز، اے سیز، سی ای اوز اور سینئر ٹیچرز پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں لاہور کی146امتحانی مراکز کو چیک کررہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سی ای او ایجوکیشن اور ڈی سیز نے امتحانی مراکزپر سرکاری عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایات دیں کہ امتحانی مراکز کو کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں میں مہیا ہالز میں بتدریج منتقل کردیا جائے اور نگران مراکز امتحانی مرکز کے ہالز میں لگے وائٹ بورڈز اور کلاس رومز کی دیواروں کی مکمل صفائی کو بھی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ امتحانات کی ہر سطح سے چیکنگ اورمانیٹرنگ کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ایڈمنسٹریشن فیلڈ میں متحرک ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مانیٹرنگ افسران نے بورڈ کی فہرستوں کے مطابق عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنایا ہے۔کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ امتحانات میں ذرا سی بھی غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں