کمشنرلاہور کی زیر صدارت جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں ،اہداف کے تعین کے حوالے سے اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت لاہور میں جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں اور اہداف کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر صورت تمام محکموں کی ترقیاتی سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ کی جائے گی جس سے کسی بھی ایریا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی اوورلیپنگ نہیں ہوگی اور تمام ایریاز میں ترقیاتی سکیموں کا ڈیش بورڈ بھی بنایا جائے گا جس پر روزانہ کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ گلی،نالی،سائنیج اوربورڈرز سمیت دیگر تمام انٹروینشنز کے سٹینڈرڈز کو پورے لاہور میں یکساں رکھا جائے گا اور اس ضمن میں ایم سی ایل، ایل ڈی اے، واسا، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ترقیاتی سکیموں کی پروفائلنگ بھی مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انھو ں نے مزید کہا کہ لاہور شہر کے تمام ایریاز کو 9 زونز میں تقسیم کر کے سیوریج، ڈرینیج، روڈ و پی سی سی مرمت بحالی و پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹ پر کام کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں چھوٹی ہو ں یا بڑی کوالٹی کو یقینی بنایاجائے گا تاکہ آئندہ کئی سالوں بعد ہی مرمت و بحالی کی ضرورت پڑے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ڈیڈلائنز کے مطابق تمام ایریاز کلیئر کیے جائیں گے اور اسی کے مطابق کام کی رفتار بھی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان،ایم ڈی واسا غفران احمد،چیف انجینئر اسرار سعید،چیف انجینئر مظہر حسین خان اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین سمیت دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں