لاہور، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مختلف مقامات سے برآمد ہونے والا ڈینگی لاروا تلف

بدھ 24 اپریل 2024 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مختلف مقامات سے برآمد ہونے والا ڈینگی لاروا موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے ، ڈینگی فیلڈ ٹیموں کے ساتھ الائیڈ محکمے بھی ان ڈور اور آٹ ڈور سروئلنس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مقامات سے برآمد ہونے والا ڈینگی لاروا موقع پر تلف کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے اس حوالے سے کہا کہ رواں سال ڈینگی کے 21 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے اور1913 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ خالی پلاٹس، کنٹینرز، گھروں کے اندر روم کولر، گملوں، پانی کی ٹینکیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جہاں کہیں ڈینگی لاروا مل رہا ہے، فوری تلف کیا جا رہا ہے،شہریوں سے گزارش ہے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھر، اردگرد اور باہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں