سروسزہسپتال میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ، سروسز ہسپتال میں 2 سال کا آڈٹ کیا جائیگا

بدھ 24 اپریل 2024 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سروسز ہسپتال میں مالی سال 2022 سے 2024 تک مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سروسز ہسپتال میں کروڑوں کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے جس کے لیے وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وزیر صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ کمیٹی سروسز ہسپتال میں 2 سال کا آڈٹ کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر منیر نے سرجیکل گلووز عام مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر خریدے، ہول سیل مارکیٹ میں اینسل کمپنی کا ایک گلووز 174 روپے کا مل رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ سے اسی کمپنی کا ایک گلووز 190 روپے کا مل رہا ہے لیکن سروسز اسپتال انتظامیہ نے ایک سرجیکل گلووز 330 روپے میں خریدا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بلک میں 8 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز خریدے اور من پسند کمپنی سے کک بیک کی خاطر فوری 5 کروڑ 13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کردی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگے داموں میں گلووز خریدنے سے قومی خزانے کو 3 سے 4 کڑور کا نقصان ہوا جبکہ ری ویمپنگ میں آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باوجود بلا جواز گلووز خریدے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں