گیمرز گیلیکسی:فائنل 25 اور 26 اپریل کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوں گے

بدھ 24 اپریل 2024 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) گیمرز گیلیکسی 2024 کا پاکستان میں شاندار آغاز، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر،ٹیکن اور ایف سی24 کے مقابلے شامل ، 17مارچ سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، نوجوانوں میں مقبولیت ہوتے ہوئے ان کھیلوں کے فائنل 25 اور 26 اپریل کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں Esports کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر گیلکسی ریسرز کی جانب سے شاندار Esports ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر،ٹیکن اور ایف سی24 کے مقابلے شامل ہیں ، مقابلوں کا آغاز 17مارچ سے ہوا ، جس کے فائنل 25-26 اپریل کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوں گے، ان مقابلوں میں اب تک کل 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جو نوجوانوں میں ان کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، اس طرز کے مقابلے پہلے بھی پاکستان میں 2021 میں منعقد ہو چکے ہیں، نوجوانوں کی بے پناہ دلچسپی کے باعث اس سال ان مقابلوں کا انعقاد مزید بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے، گلیکسی ریسز کی جانب سے ان مقابلوں میں کل ساٹھ لاکھ روپیسے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ورچوئل کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں