لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین ماڑی انڈس نشتر آباد سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، حادثے میں 2 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیشن ماسٹر نے کانٹا تبدیل نہیں کیا جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اتری، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، مسافروں کو سرگودھا سے دوسری ٹرین منگوا کر روانہ کر دیا گیا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کو ہٹانے کیلئے مشینری منگوا ئی گئی اور ٹریک کلیئر کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں