uکتاب روشن مستقبل کی راہیں متعین کرتی ہی:کرنل(ر) مبشر اقبال

mجدید سائنس کاترقی یافتہ منظر نامہ کتاب کا مرہون منت ہے د*ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک ہزار کتابیں لکھ کر علمی ذخیرے میں اضافہ کیا ظ*ڈائریکٹرآغوش کمپلیکس کا کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

۵لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کی لائبریری میں کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں آغوش کیئر ہوم کے ا ساتذ ہ اور بچوں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے۔

کتاب ذہن و فکر میں وسعت لاتی ہے آج کی جدید سائنس کاترقی یافتہ منظر نامہ بھی کتاب کا مرہون منت ہے۔کتاب روشن مستقبل کی راہیں متعین کرتی ہے۔

(جاری ہے)

کرنل(ر) مبشر اقبال نے بچوں کو بتایا کہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک ہزار کتابیں لکھ کر علمی ذخیرے میں اضافہ کیا۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ جہالت اور لاعلمی کو دو ر کھنے کیلئے کتابوں کو دوست بنانا ہو گا ۔کتب خانوں سے تعلق جوڑنا ہو گا ۔کتاب سے دوستی رکھنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا۔کتاب تربیت اور تعلیم میں جو اہم کردار ادا کرتی ہے کوئی بھی معاشرہ اس کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کر سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں