پولیس کی پتنگ سازی و فروشی کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں پتنگ فروشوں اور سازوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔بھاٹی گیٹ پولیس نے پتنگ سازی و فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پتنگیں تیار کر کے مختلف مقامات پر فروخت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 4035تیار پتنگیں، 158کیمیکل ڈور کے پنے، 3600بانسی تیلے، 200نلیاں اور گڈی پیپر برآمد ہوا، دوران گرفتاری ملزم کی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی۔

ملزم آصف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ فروشی کرتے جس کو خفیہ اطلاع کی مدد سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم آصف کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین علی اور ٹیم کو کارروائی کرنے پر شاباش دی، ان کا کہنا تھا انسداد پتنگ فروشی و سازی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں