واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے

جمعہ 26 اپریل 2024 01:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) واسا لاہور کا ایک دن میں تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو کولیکشن، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کر لیے، ترجمان کے مطابق جمعرات کو ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت روزانہ کی بنیادوں پر تمام ٹائونز کی ریکوری پراگریس کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں آپریشن و ریونیو ونگ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے ایک دن میں سب سے زیادہ ریکوری پر تمام ٹیمز کو شاباش دی اور کہا کہ تمام ڈیفالٹر صارفین کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے،تمام افسران فیلڈ میں مانیٹرنگ کے لیے خود متحرک نظر آنے چاہیئیں ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کنکشنز،از خود کنکشن بحالی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ڈیفالٹر صارفین کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں