عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

عدت پوری ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کوبیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے‘فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قراردے دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت پوری ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کوبیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شریعت کے مطابق ایک شخص دوسگی بہنوں کوبیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، علماء متفق ہیں کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں ہوسکتی۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ کوئی بھی اپنی پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد اس کی دوسری بہن سے شادی کرسکتا ہے، پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی ۔فیصلے کے مطابق ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مصور حسین نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں