لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری

7ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی

جمعہ 26 اپریل 2024 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 207ویں روز189نادہندگان سی4.36ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی26نادہندگان سی0.65ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 64نادہندگان سی0.92ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی47نادہندگان سی0.75ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی7نادہندگان سی0.08ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سی0.28ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 9نادہندگان سی0.64ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 12نادہندگان سی0.40ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 13نادہندگان سی0.64ملین کی ریکوری کی گئی۔

207روز سے جاری مہم کے دوران100883ڈیفالٹرز سے 2ارب 89کروڑ70لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14659نادہندگان سے 427.74ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13137نادہندگان سے 680.70ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11337نا دہندگان سے 383.45ملین اور ساتھ سرکل میں 5927نادہندگان سی159.63ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 8724نادہندگان سی233.73ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11769نادہندگان سے 425.57ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16101نادہندگان سی187.86ملین جبکہ قصور سرکل میں 19229نا دہندگان سی398.93ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں