ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 26 اپریل 2024 20:42

ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر،چیئرمین ویلیو گروپ میاں زاہد اسلام،میاں شاہد اسلام کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں زاہد اسلام کی والدہ (مرحومہ) کی بخشش و مغفرت فرمائے، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہاکہ میاں زاہد اسلام تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق ہیں۔ خدمت دین و خدمت انسانیت کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات میاں زاہد اسلام اور ان کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین ،انجینئر محمد رفیق نجم،نور اللہ صدیقی،علامہ رانا محمد ادریس،میاں ریحان مقبول،سردار عمر دراز سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور کینٹ ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحومہ کی نما زجنازہ پڑھائی۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میاں زاہد اسلام کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، سید امجد علی شاہ ،حاجی منظور حسین ،شہزاد رسول ،قاضی فیض الاسلام ،منشا مغل ،شمیم نمبردار،راجہ ندیم،شکیل طاہر،خرم شہزاد،عبد الرحمان ،طیب ضیاء،حاجی محمد اسحق،ثاقب بھٹی ،شفقت ندیم ،حفیظ الرحمن خان،حاجی فتح اللہ ،حافظ غلام فرید،قاری خالد حمید کاظمی،فرحان جاوید،محمد عباس نقشبندی سمیت تحریک منہاج القرآن ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں وکارکنان،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رہنماؤں نے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں