پنجاب بھر میں نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان، تمام تبادلے آن لائن کئے جائیں گے

جمعہ 26 اپریل 2024 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں گزشتہ دس دس سالوں سے ایک ہی سکول میں بطور سربراہ تعینات رہنے والے اساتذہ کو ہٹانے کے لیے نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق سکولوں کے عام اساتذہ پر بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ کو ان کی رہائش گاہ سے 10 کلومیٹرکی حدود میں جبکہ مرد اساتذہ کو ان کی رہائش گاہ سے 20 کلومیٹر کی حدود میں تعینات کیا جائے گا جبکہ تمام تبادلے آن لائن اور میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے جس سے سفارش کا کلچر ختم ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں