لاہور ، کمرشل فیس نادہندگان کیخلاف ایل ڈی اے کی کارروائی،10سے زائداملاک سربمہر

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کیمطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گلشن راوی میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔ سیل کی گئی املاک میں ملک شاپ، فارمیسی، اسٹیٹ آفس،ڈینٹل کلینک، بیٹری شاپ، ٹی سٹال اور جنرل سٹور شامل ہیں۔ سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبا ت تھے۔ترجمان کےمطابق آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں