ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے سٹی حوالے بریفنگ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایونیو ون،جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے سٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹائون میں تجاوزات ختم کی جائیں،سکیموں کی بہتری کے لئے انفورسمنٹ و مانیٹرنگ کا میکنزم بہتر بنایا جائے۔

طاہر فاروق نے ایونیو ون اور جوبلی ٹائون میں بہتری کے لئے ایکشن پلان بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ایونیو ون اور جوبلی ٹائون میں مین انٹری گیٹ، ہارٹیکلچر، صفائی سائنج سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیو ون اور جوبلی ٹائون میں ہفتہ صفائی منانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹائون میں سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ طاہر فاروق نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی کو ترقیاتی کاموں کا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی خالد گورائیہ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اسداللہ چیمہ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ، ڈائریکٹر ایل اے سی،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان نذر و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں