ایل ڈی اے سٹی کے ہزاروں الاٹیوں کو بارہ سال بعد قبضہ دینے کے باوجود الاٹی رل گئے

منگل 30 اپریل 2024 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) سابق نگران حکومت کا مفاد عامہ میں ایل ڈی اے سٹی کے ہزاروں الاٹیوں کو بارہ سال بعد قبضہ دینے کے باوجود الاٹی رل گئے۔ایل ڈی اے بلڈنگ بائی لاز مرتب نہ کرسکا ، الاٹیوں کو نقشہ منظور کرانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

سابق نگران حکومت نے سی بلاک سے قبضے کا آغاز کرکے بارہ سال پرانا مسئلہ حل کیا،ایل ڈی اے شعبہ ٹائون پلاننگ نے بائی لاز بنائے لیکن اتھارٹی نہ ہونے کے باعث منظوری حاصل نہ کرسکے، ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے گورننگ باڈی نہ بننے سے بائی لاز کے نفاذ میں مشکلات کا سامنا ہے ،حکومت پنجاب ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے قیام میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ،ایل ڈی اے سٹی کے بلاک سی اور ایف کے قبضہ کھلنے کے باوجود نقشے منظور نہیں ہورہے۔

ایل ڈی اے سٹی کے مرحلہ وار قبضہ کھولنے کے پلان پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے، : ٹائون پلاننگ ونگ کا کہنا ہے کہ نقشہ اپلائی کرنے والوں کو عبوری منظوری دینا تجویز کی جارہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں