ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکا انسداد دہشت گردی عدالت کا دورہ، سکیورٹی انتظامات چیک کئے

منگل 30 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے انسداد دہشت گردی عدالت کا دورہ کیا،لاہورپولیس کی طرف سے کئے جانے والے عدالتی سکیورٹی کے انتظامات چیک کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انٹری پوائنٹ پرتلاشی کے عمل کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پر تعینات افسروں و جوانوں کو موثر حکمت عملی کے تحت مستعد ہوکر سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزار نے کے ساتھ ساتھ باڈی سرچنگ یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو کیمروں کی مانیٹرنگ ہر صورت یقینی بنانے اور کیمروں کو فعال رکھنے کا حکم دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بخشی خانے کی سکیورٹی اور قیدیوں کی عدالت میں پیشی کیلئے لے جانے کے طریقہ کار کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملزموں کو عدالتوں میں پیشی پر لاتے اورواپس لے جاتے وقت ایس اوپیز کے مطابق بہترین سیکورٹی فراہم کی جائے۔پیشی کےلئے آنے والے قیدیوں کی باحفاظت جیلوں میں واپسی ہماری ذمہ داری ہے، الرٹ رہیں اورلاوارث سامان اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں