نو مئی کے مقدمات میں علیمہ خان ، عظمی خان ، عمرایوب ، اسد عمر، فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

منگل 21 مئی 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاویدنےگزشتہ سال نو مئی کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان ، عظمی خان ، تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب ، سابق وفاقی وزرا اسد عمر، فواد چودھری و دیگران کی عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان و دیگر کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار ناراضگی کیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا کوئی طریقہ کار طے کرے، مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا طریقہ کار ملزمان کو آج شام تک بتایا جائے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں