نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں (کل )سے ہڑتال کا اعلان

نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے‘ آفتاب گل

منگل 7 مئی 2024 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں نان بائی ایسوسی ایشن نے کل ( بدھ ) سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے، ایک ماہ انتظار کر لیا مزید انتظار نہیں کریں گے، آج (بدھ ) سے پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں