ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی معاونت مل گئی

آئی وی آر سسٹم کے ذریعے غیر ضروری کالز میں واضح کمی ہوئی ہے ‘ سیف سٹیز اتھارٹی

جمعرات 9 مئی 2024 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ون فائیو ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکی سپورٹ مل گئی،15 ایمرجنسی نمبرکو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے منسلک کر کے آئی وی آر سسٹم پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اب ون فائیو پر کال کرنے پرڈائریکٹ کمیونیکیشن افسر کی بجائے 5 آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایمرجنسی کی نوعیت کے متعلق پوچھا جاتا ہے اور ہیلپ کے لئے فون کرنے والوں کو اپنے فون سے متعلقہ نمبر پش کرنے کی آپشن دی گئی ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق آئی وی آر سسٹم کے ذریعے غیر ضروری کالز میں واضح کمی ہوئی ہے اور وقت کی بچت ہو رہی ہے۔ ون فائیو 15 ایمرجنسی آئی وی آر سسٹم میں موجود خواتین پولیس آفیسرز سے بات کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ خواتین ایمرجنسی کی صورت میں آئی وی آر سسٹم میں موجود 2 دبا کر ڈائریکٹ خاتون پولیس افسر کو اپنا مسئلہ بتا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں