بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری گا، شاہد حیدر

پیر 13 مئی 2024 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے۔

(جاری ہے)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں چیکنگ آپریشن کیا گیا، اس دوران 20ملزمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جس میں سے4کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، ملزمان واپڈا کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے۔انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں