ہنر مند افرادی قوت کورو ز گار کیلئے باہر بھجوا کر ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے،چوہدری شافع حسین

پیر 13 مئی 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پنجاب کی وزیر اعلی نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ نوجوانوں کو ٹریک پر لانے کیلئے چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ایوننگ کی کلاسوں میں نوجوانوں کو مختلف آئی ٹی شارٹ کورسز مفت کرائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے پلاننگ کی ہے وزیر اعلی پنجاب کے تعاون اور مدد سے ٹیوٹا کے اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں پانچ کالجوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ٹیوٹا کے اداروں میں چائینز لینگویج کے علاوہ جاپانی، عربی، جرمن لینگویج کورسز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جبکہ کورین لینگویج کورسز پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے اس مقصد کیلئے انٹر نیشنل سرٹیفیکیشن او ر ٹیکنیکل ایجوکیشن کا معیار بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت کورو ز گار کیلئے باہر بھجوا کر ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے اور حکومت اس پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں