پاکستان سمیت دنیابھر میں ہجرت کرنیوالے پرندوں کا عالمی دن منایا گیا

پیر 13 مئی 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں ہجرت کرنیوالے پرندوں کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں ان مہمان پرندوں کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے،پاکستان میں بھی موسم سرما میں لاکھوں کی تعداد میں سرد خطوں سے مہاجر پرندے خوراک کی غرض سے یہاں آ تے ہیں ، مہاجر پرندے موسم گرما میں واپس اپنے بریڈنگ گراونڈز چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہجرت کر کے آ نیوالے ان مہمان پرندوں میں آ بی و صحرائی مہمان آ بی پرندوں میں مرغابیاں مگھ قاز کونجیں حواصل اور لم ڈھینگ پرندے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحرائی پرندوں میں باز اور تلور ہمارے مہمان بنتے ہیں، ہجرت کر کے آ نیوالے ان پرندوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ویٹ لینڈز مہمان آ بی پرندوں کی خوراک کی آ ماجگاہیں ہیں، انہیں آلودگی سے بھی بچانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہجرت کر کے آ نیوالے پرندوں کو یہاں قیام کے دوران مکمل تحفظ ان کے مسکن تباہ ہونے سے بچائیں، ان کا غیر قانونی شکار نہ کریں ۔ڈی جی مدثر ریاض ملک نے وائلڈ لائف کومبنگ آ پریشن کے دوران غیر قانونی قابضین سے بازیاب کروائے گئے مہاجر پرندے بھی آزاد کروائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں