منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملک بھرمیں یوتھ امپاورمنٹ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا

پیر 13 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) منہاج سنٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس پیر کے روز یہاں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس سمیت سنٹرل یوتھ کونسل کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے ورکنگ پلان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوتھ امپاورمنٹ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ملک گیر سیمینازر کا مقصد نوجوانوں کو بے روزگاری،مایوسی اور ناا میدی سے نکال کر خودکفیل بنانا ہے۔اجلاس میں ممبر سازی مہم اور نوجوانوں سے رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا وحید شہزاد نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک نوجوانوں نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

(جاری ہے)

منہاج یوتھ لیگ علم،امن،امید اور کردار سازی کی ایک عالمگیر تحریک ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں۔منہاج یوتھ لیگ نے رواداری، تحمل، برداشت کے فروغ اور امن ومحبت کیلئے ہمیشہ عملی جدوجہد کی ہے۔اجلاس میں تبسم ضیا،عبد الحنان طاہر،نعیم احمد ملک،گوہر عباس اور سعد گوندل سمیت سنٹرل یوتھ کونسل کے دیگر ممبران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں