معاشرے میں تشددکے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی پیروی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

پیر 13 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی پیروی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی خواتین، بچوں، خواجہ سرائوں اوراقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے بارے اپنے متعلقہ ضلع میں کسی بھی صورتحال کے بارے میں محتاط رہیں اور تفتیشی افسر کو لائن آف انکوائری ، ہر ممکن قانونی مدد فراہم کریں اور موثر پراسیکیوشن کو یقینی بنائیں- انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مکمل رپورٹ بشمول ایف آئی آر، انکوائری کی لائن اور تازہ ترین پیشرفت رپورٹ کو رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے دفتر کو بھیجیں تاکہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں