سیکرٹری، اطلاعات و ثقافت کا پنجاب آرٹس کونسل کا دورہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سید بلال حیدر نے بریفنگ دی

پیر 13 مئی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب احمد عزیز تاڑر نے پنجاب آرٹس کونسل کا دورہ کیا جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید بلال حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ سید بلال حیدر نے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کو پنجاب آرٹس کونسل کے منڈیٹ اور سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں لبرٹی کلچرل پارک، پنجاب ڈرامہ ایکٹ آرڈیننس 2023، آرٹ کلاسز، پکار سٹوڈیوز اور مختلف سالانہ ترقیاتی منصوبوں بارے پیشرفت شامل تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صوبہ کے تمام اضلاع سے گراس روٹ لیول سے آرٹ کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور اس کو صوبائی سطح پر متعارف کروانے کے لئے پہلا پنجاب تھیٹر مقابلہ 2024اور پہلا پنجاب مصوری مقابلہ اور موجودہ جاری پہلا پنجاب موسیقی مقابلہ 2024سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے صوبہ میں پنجاب آرٹس کونسل کے جاری آرٹ و کلچر کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بارے مزید ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید بلال حیدر کا کہنا تھا کہ صوبہ میں ورثہ کے تحفظ اور آرٹ کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں