ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں "خبر کا تحفظ" کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) فارمن کرسچین کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی آف ہیومینیٹیز کے زیر اہتمام صحافیوں کے تحفظ کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان "خبر کا تحفظ صحافیوں کی حفاظت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر بشمول طریقہ کار، مشق و نتائج" کا آغاز کیا گیا۔جس میں اوزلو میٹروپولیٹن یونیورسٹی ناروے سے انٹرنیشنل وار جرنلسٹ عبیر سعدی نے شرکا کو ٹریننگ دی۔

انکا کہنا تھا کہ جنگوں اور تنازعات میں صحافی کی اولین ترجیح اپنی جان کی حفاظت ہونی چاہئے۔ایف سی کالج یونیورسٹی کا یہ اقدام انکی تربیت کو یقین بنائے گا۔تقریب میں ریکٹر ایف سی کالج یونیورسٹی ڈاکٹر جونادن ایڈلیٹن، ڈین فیکلٹی آف ہیومینیٹیز ڈاکٹر الطاف اللہ خان، ڈاکٹر ثاقب شاہ، شاہد علی نعیم، عاصمہ بشارت، جامعہ کراچی سے ڈاکٹر فوزیہ ناز، کوہاٹ یونیورسٹی سے ڈاکٹر رحمان اللہ، کالم نویس میاں محمد معیز، کالم نویس انیق بٹ، رئیس الحسن، محمد شعیب اور انویسٹیگیٹو جرنلسٹ ایمان افضل سمیت ملک بھر سے شعبہ صحافت کے اساتذہ، طلبہ، اور ملک کے نامور صحافیوں نے شرکت کے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جونادن نے کہا کہ غزہ اور یوکرائن دونوں کی جنگوں میں افواج کے ساتھ صحافیوں کی بھی قربانیاں ہیں، اس لیے انکا تحفظ بھی ناگزیر ہے، ڈاکٹر الطاف اللہ خان نے کہا کہ صحافی گمنام ہیرو ہیں انکی قربانی اکثر اقوام نظر انداز کر دیتی ہیں، صحافیوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کا تحفظ بھی یقینی ہونا چاہئے۔ورکشاپ میں شرکا کی تربیت کے لئے مختلف سرگرمیوں اور سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔جن میں جنگی حالات میں اپنے بچا اور تنازعات میں معتدل طریقے سے کام کرنے کے مختلف طریقے سکھائے گئے، تاکہ صحافی اپنے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنی ذہنی صحت کو بھی یقینی بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں