ا*جی سی یو میں نامور مصنف فرخ سہیل گوئندی کی کتاب کی تقریب پذیرائی

منگل 14 مئی 2024 03:35

m لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نامور مصنف فرخ سہیل گوئندی کی کتاب ’’میں ہو جہاں گرد‘‘ کے حوالے سے تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، فرخ سہیل گوئندی، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی،ڈاکٹر فرزانہ ریاض اور پروفیسر نسیم شاہد نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودسنجرانی کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں چار دہائیوں سے بھی پرانی کہانیاں ہیں جن میں مختلف ممالک کی کہانیاں شامل ہیں،بیتے ہوئے زمانوں کو انتہائی عمدگی سے پیش کیا گیا۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شازیہ بشیرنے بتا یا کہ فرخ سہیل نے چودہ کتابیں لکھی ہیں،سفر ناموں کو لکھنا آسان کام نہیں، انہوں نے مختلف ممالک کے سفر نامے لکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یادوں کو کتاب میں لکھنا طلباء کو کتاب کی طرف مائل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ فرخ سہیل کے تجربات سے ہمیں سیکھنا چاہیے،اس کتاب میں سفر نامے کے ساتھ سیاسی پہلو کو بھی زیر غور لایا گیا۔فرخ سہیل کا کہنا تھا کہ میرا سفر نامہ گورنمنٹ کالج سے شروع ہوا تھا،ایران، ترکی، اور بلغاریہ کے سفر کے بارے میں لکھا،ان تین ممالک کے سیاسی اور عوامی پہلوؤں کو اس کتاب میں سمویا گیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں