تھانہ شادمان نذر آتش کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ارباز زمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کو تھانہ شادمان نذر آتش کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ارباز زمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ارباز زمان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم مقدمہ کے ٹرائل میں حاضری کیلئے پیش نہیں ہوا ،عدالت نے پولیس کو ملزم کو30 مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ارباز زمان اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ نمبر 768/23 درج ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں