اقبال ٹائون گلشن پارک کے قریب ڈولفن سکواڈ نے مقابلے کے بعد دوڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا

ڈاکوئوں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی،تھانہ اقبال ٹائون کے حوالے

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) اقبال ٹائون گلشن پارک کے قریب ڈولفن سکواڈ نے مقابلے کے بعد دوڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم کا گلشن پارک کے قریب ڈاکوئوں سے آمنا سامنا ہو گیا ،ڈاکوئوں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ،ڈولفن ٹیم نے پروفیشنل انداز میں دونوں ڈاکوئو کو گرفتار کر لیا، اس دوران ایک ڈاکو معمولی زخمی بھی ہوا،گزشتہ رات ڈاکوئوں نے ساندہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے موبائل اور موٹر سائیکل چھینی تھی۔

ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ،موبائل فون اور و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان پر ڈکیتی،راہزنی کے سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔گرفتار ڈاکوئوں کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اقبال ٹائون کے حوالے کر دیا گیا ،ڈاکوئوں کی شناخت تنویر اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں