24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھرمیں مزید 441 بجلی چورپکڑے گئے

234 روزسے جاری مہم میں بجلی چوروں کو 3 ارب 46 کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری

منگل 14 مئی 2024 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید441 بجلی چورپکڑ لئے ، جن میں سی179 کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے ۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل،1 زرعی،1کمرشل اور429 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو3 لاکھ 39 ہزار252یونٹس ڈیٹکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت81 لاکھ84 ہزار10 روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

نواں کوٹ کے علاقے میں کنکشن کو80ہزار روپے،اقبال ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو 45ہزار500 روپے،ساندہ کے علاقے میں کنکشن کو40ہزار روپے اور مناواں کے علاقے میں ملزم کو36ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 234روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل79 ہزار860ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،75 ہزار352ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار625ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ42 لاکھ38 ہزار629یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب46 کروڑ71 لاکھ24 ہزار743روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں