سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مختلف ونگز کے افسران و ملازمین کااردل روم

منگل 14 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے رواں سال پولیس ملازمین کی1956 اپیلوں کی شنوائی کرتے ہوئے معمولی کوتاہی کے مرتکب پولیس ملازمین کی1541 اپیلوں پر وارننگ دی جبکہ 415 اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور قانون کے دائرے میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیاکہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں