ٹیچنگ ہسپتالوں کی عمارتوں کی مرمت کیلئے فنڈز جاری ، آن لائن کر دیا گیا

منگل 14 مئی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے شہر کے بعض بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی عمارتوں کی مرمت کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرتے ہوئے فنڈز کو آن لائن کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کے لئے 68 ملین روپے جنرل ہسپتال کے لیے 343ملین روپے سروسز ہسپتال کے لئے 322ملین روپے اور جناح ہسپتال کے لیے 15ملین روپے جاری کئے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں