ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاون ونڈوسیل کا دورہ، دفتر میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیاگیا

منگل 14 مئی 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے یہاں ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔انہوں نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل اور دفتر میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ، خارجی و داخلی راستے کو اپ گریڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ون ونڈو سیل پر کنٹرول روم کے قیام پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری ری ویمپنگ کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے ایل ڈی اے میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں