وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

منگل 14 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت ایم سی ایل اور واسا کا منگل کے روزاہم اجلاس منعقد ہوا ۔وزیراعلی پنجاب لاہور بحالی منصوبہ کی تیاریوں کے بارے میں میٹروپولیٹن آفیسرانفراسٹرکچر اور ایم ڈی واسانے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈی سی نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق بلدیہ عظمی شہر بھر میں یکساں ترقی کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔

سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیوریج مسائل کے مستقل حل کیلئے بھی مرتب پلان کے تحت کام کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ لاہور بحالی منصوبے کے لئے تیار سکوپ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔بلدیہ عظمی اور واسا ٹیموں کی مشاورت سے تیار سکیموں کی جانچ نیسپاک کی جانب سے کی جائے گی،تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سکیموں کے پی سی ون کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا جبکہ متعلقہ ادارواں کی مدد سے یقینی بنایا جائے گا کہ کام بہترین، فنڈ کا شفاف استعمال ہو ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے کہاکہ سیوریج کی بحالی ،سڑکوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹ اور پیچ ورک لاہور بحالی پلان کا حصہ ہیں۔مقامی عوامی نمائندوں کی مشاورت سے سکیموں کو حتمی شکل دی گئی ہے،مقامی افراد کے مسائل سن کر ان کی مشاورت سے بہترین لائحہ عمل بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 6سال بعد وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی منصوبہ سے شہریوں کے بنیادی مسائل میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں